لاہور ہائیکورٹ :دوہرے قتل میں سزائے موت کاملزم بری
2 رکنی بینچ نے ملزم نواز عرف بھالی کی سزا کیخلاف اپیل پر فیصلہ سنایا پوسٹ مارٹم تاخیر سے ہوا ، بری کیا جائے :ملزم کے وکیل کی استدعا
لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے دوران ڈکیتی 2 شہریوں کو قتل کرنے والے سزائے موت کے ملزم کو بری کردیا ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا ۔پراسیکیوشن کے مطابق ملزم نواز عرف بھالی نے دوران ڈکیتی ظفر اللہ اور عمر حیات کو فائرنگ کرکے قتل کیا،تھانہ ننکانہ صاحب پولیس نے 2018 میں قتل کا مقدمہ درج کیا۔ ملزم کے وکیل عثمان نسیم نے دلائل میں کہا کہ ٹرائل کورٹ نے 2023 میں سزائے موت کا حکم دیا تھا،ٹرائل میں پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر گواہ کو پیش نہیں کیا گیا، پوسٹ مارٹم تاخیر سے ہوا ،عدالت ملزم کو بری کرنے کا حکم دے ۔ عدالت نے ملزم کی سزائے موت کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے اسے رہا کرنے کا حکم دیدیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments