لاہور سمیت پنجاب بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری، عوام پریشان
دیہی اور سرحدی علاقوں میں 5 گھنٹے ،متعدد میں گھنٹوں بجلی کی بندش معمول
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )لاہور سمیت پنجاب بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور جبری لوڈشیڈنگ جاری ہے ،عوام کا جینا محال ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق درجنوں ٹیکسز، مہنگی بجلی کے باوجود لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔لاہور میں شام اور رات کے اوقات میں وقفے وقفے سے 1 گھنٹے سے 40 منٹ تک جبری لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ، ذرائع کے مطابق لاہور اور مضافاتی علاقوں میں مجموعی طور پر لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 3گھنٹے سے زائد ہے ، دیہی اور سرحدی علاقوں 5گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ سسٹم پر لوڈ بڑھنے سے شہر میں تکنیکی خرابیوں کی بھی بھرمار ہے اورمتعدد علاقوں میں گھنٹوں بجلی بند رہنا معمول بن چکا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments