گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرائے بڑھانے کا اعلان، ہڑتال کی بھی دھمکی
17روز میں ڈیزل 19 ،پٹرول 20 روپے مہنگاکیا گیا:ملک شہزاد اعوان حکومتی یقین دہانی پر ملک گیر ہڑتال مؤخر کی تھی:صدر گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد
کراچی(این این آئی)آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے 5 فیصد کرائے بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے مقررہ مدت میں مطالبات پر موثر پیش رفت نہ ہونے پر دوبارہ ملک گیر ہڑتال کی دھمکی بھی دے دی۔صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان نے وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید دعمل دیتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت اور5 فیصد گڈز ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھانے کا اعلان کرتے ہیں۔ ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ پچھلے 17 روز میں ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے اور پٹرول کی قیمت میں 20 روپے 36 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، پٹرولیم کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی کا فیصلہ ناقابل قبول ہے ، اسے فوری واپس لیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ 8 اگست سے 17 اگست تک ہونے والی ملک گیر ہڑتال کے دوران وزیرِ پٹرولیم نے قیمتوں میں روزانہ تبدیلی نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی جس پر ہم نے ملک گیر ہڑتال 40 دن کیلئے مؤخر کی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments