پٹرول 5روپے 58پیسے ، ڈیزل 4روپے 18پیسے لٹر مہنگا
پٹرول کی نئی قیمت 364روپے 35پیسے ، ڈیزل کی 385روپے 95پیسے مقرر
لاہور (دنیا نیوز )پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا ، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ، پٹرول 5 روپے 58 پیسے فی لٹر مہنگا ہو گیا ۔ نئی قیمت 364 روپے 35 پیسےہو گئی ، جبکہ ڈیزل 4 روپے 18 پیسے لٹر مہنگا ہو کر 385 روپے 95 پیسے فی لٹر ہو گیا ۔ رات 12 بجے کے بعد اطلاق ہو گیا
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments