عدالتی عمل سہل بنانے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر:چیف جسٹس
اداروں کیساتھ تعاون سے سائبر سکیورٹی اقدامات یقینی بنائے جائینگے :جسٹس یحییٰ سپریم کورٹ اور این آئی ٹی بی کے مفاہمتی یادداشت پر دستخطوں کی تقریب سے خطاب
اسلام آباد (اے پی پی)چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا کہ عدلیہ میں ٹیکنالوجی کا موثر استعمال سائلین اور وکلا کیلئے عدالتی عمل مزید قابل رسائی، موثر اور سہل بنانے کیلئے ناگزیر ہے ، عدالتی ڈیٹا اور ڈیجیٹل نظام کے تحفظ کیلئے مضبوط سائبر سکیورٹی اقدامات ضروری ہیں، وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن، این آئی ٹی بی اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ قریبی تعاون کے ذریعے مضبوط سائبر سکیورٹی اقدامات یقینی بنائے جائیں گے ۔ سپریم کورٹ اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ پاکستان اور نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (این آئی ٹی بی)کے درمیان سائبر سکیورٹی، سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، ڈیجیٹل سروسز، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے بنیادی ڈھانچے اور تکنیکی استعداد کار بڑھانے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے ۔ رجسٹرار سپریم کورٹ سہیل لغاری اور ڈائریکٹر جنرل این آئی ٹی بی فقیر اﷲ نے دستخط کیے ۔ چیف جسٹس نے کہاٹیکنالوجی انصاف تک رسائی آسان بنانے ، خدمات کی فراہمی بہتر کرنے اور وکلا و سائلین کو عدالتی اداروں سے زیادہ سہولت اور آسانی کے ساتھ منسلک کرنے میں معاون ہونا چاہیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments