پرامن ،مضبوط پاکستان کیلئے ملکرکرداراداکرناہوگا:یوسف گیلانی

پرامن ،مضبوط پاکستان کیلئے ملکرکرداراداکرناہوگا:یوسف گیلانی

قومی سلامتی و یکجہتی کیلئے علماء و مشائخ، پارلیمان، میڈیا اور نوجوانوں کا کردار انتہائی اہم آیئے ہم پاکستان کو نفرت نہیں ،محبت سے تعمیر کرنیکاعزم کریں:امن کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے )قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے ملک میں برداشت، احترامِ انسانیت، امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک پُرامن، متحد اور مضبوط پاکستان کے لیے معاشرے کے تمام طبقات کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔وہ منگل کو ‘‘عالمی امن کے فروغ، بین المذاہب ہم آہنگی، احترامِ انسانیت اور پیغامِ پاکستان بیانیے کے فروغ میں پاکستان کا کردار’’ کے عنوان سے بین الاقوامی بین المذاہب امن کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ،کانفرنس کا انعقاد انٹر فیتھ کونسل فار پیس اینڈ ہارمنی اور مجلس علماء پاکستان نے کیا،سید یوسف رضا گیلانی نے کہا قومی سلامتی اور قومی یکجہتی کو ایک دوسرے سے الگ نہیں کیا جا سکتا، اس مقصد کے حصول میں علماء و مشائخ، پارلیمان، میڈیا، سول سوسائٹی اور بالخصوص نوجوانوں کا کردار انتہائی اہم ہے ۔ قائم مقام صدر نے کہا آئیے آج ہم سب اس عزم کی تجدید کریں کہ ہم پاکستان کو نفرت سے نہیں بلکہ محبت سے تعمیر کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...