پمز ایمرجنسی وارڈ10روز میں فعال

پمز ایمرجنسی وارڈ10روز میں فعال

اسلام آباد (نیوز رپورٹر ) وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ خطے کا سب سے بڑا ایمرجنسی وارڈ آئندہ دس دن میں پمز ہسپتال میں فعال کر دیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد کے نواحی علاقے شاہ اللہ دتہ میں ڈیجیٹل ہیلتھ کلینک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید کہا اسلام آباد کے تمام 28 بنیادی مراکزِ صحت کو اپ گریڈ کرکے ٹیلی میڈیسن کی جدید سہولیات سے لیس کیا جا ئیگا جبکہ کلینکس کے اوقاتِ کار بھی بڑھا دئیے گئے ہیں، صحت سہولت کارڈ کو دوبارہ بحال کر کے فعال بنایا گیا ہے جس کے تحت اب اسلام آباد کے 15 نجی ہسپتالوں میں شہریوں کا مفت علاج ہوگا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...