عراق میں تاریخی شہر نمرود کے خفیہ راز سامنے آ گئے
بغداد(نیٹ نیوز)عراق کے قدیم آشوری سلطنت کے تاریخی شہر نمرود کے بارے میں نئی تحقیق نے اس تاریخی شہر کے اس حصے پر توجہ مرکوز کی ہے جو اتنے طویل عرصے تک تقریباً نظر انداز ہوتا رہا۔
تحقیقی رپورٹ کے مطابق شہر کے نچلے حصے کے گرد تقریباً 8 کلومیٹر طویل فصیل موجود تھی، جس میں بڑے دروازے اور مضبوط برج بھی شامل تھے ۔ تحقیق کے دوران زمین پر ملنے والے برتنوں اور دیگر اشیا سے معلوم ہوتا ہے کہ نمرود کے علاقے میں انسانی آبادکاری کا سلسلہ 3000 قبل مسیح سے اسلامی دور تک جاری رہا۔ محققین کو کچھ تحریری آثار بھی ملے ، جن میں زیادہ تر پکی ہوئی اینٹوں کے ٹکڑے شامل ہیں۔ ان میں پانچ مختلف کتبوں یا منشوروں کے ٹکڑے بھی شامل تھے ، سروے سے زیر زمین گلیوں، رہائشی علاقوں اور بڑی عمارتوں جیسے ڈھانچوں کے آثار سامنے آئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments