کیلے کے ڈنٹھل پرایلومینیم فوائل لپیٹنے سے پکنے کاعمل سست

کیلے کے ڈنٹھل پرایلومینیم فوائل لپیٹنے سے پکنے کاعمل سست

لاہور(نیٹ نیوز)اشیا خور و نوش کو محفوظ رکھنے کے ماہر جیمز ای راجرز کے مطابق کیلے کے خراب ہونے کی 3 انتباہی علامات ہوتی ہیں، جن میں پھپھوندی، ناگوار خمیری بو اور اندر سے سیاہ ہو جانے والا گودا شامل ہیں۔

ماہرین کے مطابق کیلے کے ڈنٹھل کے گرد ایلومینیم فوائل لپیٹنے سے ان کے پکنے کے عمل کو سست کرنے اور پھل کو بہت جلد بھورا ہونے سے روکنے میں مدد مل سکتی ہے ۔ماہرین کے مطابق اگر کیلے پر واضح طور پر پھپھوندی نظر آ رہی ہو تو یہ اس کے خراب ہونے کی واضح علامت ہے اور اسے پھینک دینا چاہیے ۔ زیادہ پکا ہوا کیلا تیز خمیری یا الکحل جیسی بو پیدا کر سکتا ہے ، جبکہ خراب پھل سے سڑی ہوئی یا کچرے جیسی بدبو آ سکتی ہے ۔ اگر گودا سیاہ ہو گیا ہو، اور ناگوار بو یا بہت زیادہ نرم اور گلی ہوئی ساخت بھی ہو، تو ممکنہ طور پر کیلا خراب ہو چکا ہوتا ہے اسے نہیں کھانا چاہیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...