موسم میں تبدیلی کے باوجود لوڈشیڈنگ کا جن قابو میں نہ آسکا

موسم میں تبدیلی کے باوجود لوڈشیڈنگ کا جن قابو میں نہ آسکا

پنجاب بھر میں غیر علانیہ اور جبری بجلی بندش ، صارفین کو شدید مشکلات لیسکو ریجن میں رات بھر بجلی کی آنکھ مچولی ، ٹرانسفارمرز کی خرابی میں اضافہ

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) موسم میں تبدیلی کے باوجود بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو نہ پایا جاسکا۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں بجلی کی غیر علانیہ اور جبری لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ، جس کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔لیسکو ریجن کے مختلف علاقوں میں رات بھر وقفے وقفے سے 40 منٹ سے ایک گھنٹے تک جبری لوڈشیڈنگ کی جاتی رہی۔ ذرائع کے مطابق دن کے اوقات میں شمسی توانائی کے نظام کے باعث بجلی کی طلب کم رہتی ہے ، تاہم شام اور رات  کے اوقات میں شمسی نظام بند ہونے کے بعد اوسط طلب 4 ہزار 800 میگاواٹ تک پہنچ جاتی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ طلب میں اضافے اور بجلی کے نظام پر اضافی بوجھ پڑنے کے باعث جبری اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع کردی جاتی ہے ۔ نظام پر بوجھ بڑھنے سے شہر کے گنجان آباد علاقوں میں تکنیکی خرابیوں اور ٹرانسفارمرز خراب ہونے کی شکایات میں بھی نمایاں اضافہ ہوگیا ہے ۔ذرائع کے مطابق معمولی نوعیت کی تکنیکی خرابیاں بھی بروقت دور نہیں کی جاتیں، جس کے باعث شہریوں کو طویل بجلی بندش کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...