33 سال میں 233ممالک،خطوں میں سفر کرنیوالاشخص
بیجنگ(نیٹ نیوز)چین سے تعلق رکھنے والے ایک شخص انٹرنیٹ پر وائرل ہوئے ہیں جو 33 سال تک پوری دنیا گھومتے رہے ۔۔۔
اس عرصے میں انہوں نے 233 ممالک اور خطوں کی سیاحت کی۔ 53 سالہ چن جینوئی کا تعلق صوبہ Zhejiang سے ہے اور وہ 33 سال بعد اپنا سفر مکمل کرکے آبائی قصبے Zhuji پہنچے ۔ایک مشینری کمپنی کے مالک چن جینوئی نے دنیا کی سیاحت کا آغاز 1993 میں سنگاپور، ملائشیا اور تھائی لینڈ کے سفر سے کیا۔ دہائیوں طویل سفر کے دوران انہوں نے اپنے کاروبار یا خاندان کو نظر انداز نہیں کیا، کئی بار چین واپس آکر ایک ماہ تک انتظار کرتے اور پھر دنیا کے سفر پر نکل جاتے ۔ سفر کے دوران انہوں نے 198 ممالک کی کرنسی کو اکٹھا کیا اور پھر ایک فلاحی ادارے کو عطیہ کر دیا۔33 سال کے اس سفر کے دوران انہوں نے 15 لاکھ ڈالرز (41 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) خرچ کیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments