اسحاق ڈار سے سپیکر قومی اسمبلی کی ملاقات مصری وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ
اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں ،مانیٹرنگ ڈیسک) نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ملاقات ہوئی ،اس دوران پارلیمانی امور پر اہم گفتگو ہوئی۔
قومی اسمبلی میں زیر التوا حکومتی اور پرائیویٹ ممبرز قانون سازی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اسحاق ڈار نے مضبوط اور مؤثر پارلیمان کی اہمیت پر زور دیا۔اسحاق ڈار نے کہا مؤثر پارلیمان جمہوری اداروں کے استحکام میں اہم کردار ادا کرتی ہے ،قومی مفاد کے معاملات پر پارلیمانی جماعتوں کے درمیان قریبی رابطہ ضروری ہے ، پارلیمانی جماعتوں کے درمیان قومی معاملات پر مؤثر رابطہ اور تعاون کی ضرورت ہے ۔دریں اثنا اسحاق ڈار نے گزشتہ رات مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس دوران باہمی قریبی تعلقات کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آئندہ اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ملاقات کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments