گوشوارے جمع نہ کرانے پر صاحبزادہ حامد رضا، عبداللطیف زرتاج گل نااہل قرار

گوشوارے جمع نہ کرانے پر  صاحبزادہ حامد رضا، عبداللطیف   زرتاج گل نااہل قرار

اسلام آباد (ایس ایم زمان )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مالی سال2025-2024کے اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے جمع نہ کروانے پر قومی اسمبلی کے سابق اراکین عبداللطیف ، صاحبزادہ محمد حامد رضا اور زرتاج گل کو وفاقی و صوبائی اسمبلی، سینیٹ، مقامی حکومت کے انتخابات لڑنے کے لیے نااہل قرار دے دیا ہے ۔

 الیکشنز ایکٹ 2017 کے سیکشن 137 کی خلاف ورزی کرنے پر یہ کارروائی کی گئی ہے ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق تینوں سابق اراکین نے مقررہ وقت پر اپنے مالی گوشوارے جمع نہیں کرائے ۔ الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...