پٹرول دنیا میں مہنگا، پاکستان میں سستا
کراچی(این این آئی)گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ اس وقت پوری دنیا میں پٹرول مہنگا ہے، جبکہ پاکستان میں پٹرول کی قیمت دیگر ممالک کے مقابلے میں کم ہے۔۔۔
حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے اور عوام کے ساتھ ہمیشہ کھڑی ہے ۔ وہ گورنر ہاؤس میں ملازمین کیلئے آگاہی و تشخیصی آنکھوں کے کیمپ کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کر رہے تھے ، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ماضی میں پٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان بھی کیا تھا، جس کا فائدہ عوام کو پہنچا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments