ناروے :اوسلو کے سکولوں میں سمارٹ چشموں کے استعمال پر پابندی

ناروے :اوسلو کے سکولوں میں سمارٹ  چشموں کے استعمال پر پابندی

اوسلو(اے ایف پی)ناروے کے دارالحکومت اوسلو نے سکولوں میں سمارٹ چشموں کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔

میونسپل حکام کے مطابق فیصلہ بچوں کو میٹا کی ڈیٹا جمع کرنے کی سرگرمیوں کا حصہ بننے سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے ۔ پابندی پورے تعلیمی دن اور تمام سطحوں کے سکولوں پر لاگو ہوگی۔ اوسلو کی نائب میئر برائے تعلیم جولی ریمن مڈگارٹن نے کہا کہ سمارٹ چشموں کے ذریعے لوگوں کو علم ہوئے بغیر ویڈیو بنانا ممکن ہے ، اس لیے فوری اقدام ضروری تھا۔ سمارٹ چشموں سے تصاویر اور ویڈیوز بنانے ، کالز، ترجمہ اور مصنوعی ذہانت کے معاون سے رابطے سمیت مختلف کام کیے جاسکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...