حنا دلپذیر انڈسٹری میں میرٹ پر کام نہ ملنے سے نالاں

حنا دلپذیر انڈسٹری میں میرٹ پر کام نہ ملنے سے نالاں

لاہور (این این آئی) سینئر اداکارہ حنا دلپذیر انڈسٹری میں میرٹ کی بنیاد پر کام نہ ملنے سے نالاں ہیں۔حال ہی میں حنا دلپذیر نے ایک پروگرام میں شرکت کی۔۔۔

 جہاں میزبان کی جانب سے سینئر اداکارہ سے سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ کو سنجیدہ سکرپٹ آفر نہیں ہورہے یا آپ کام کرنا نہیں چاہ رہیں؟ اس پر حنا نے کہا کہ مجھے سنجیدہ اور اچھے سکرپٹ آفر ہی نہیں ہوتے ، اس کی وجہ میں ڈھونڈ رہی ہوں لیکن مل نہیں رہی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے خیال سے لابی سسٹم بہت مضبوط ہے ، سب کو اپنی اپنی پسند کے لوگ چاہیے ہیں، ہر چینل کے 6،7 لوگ ہیں جو عیدالفطر کے پروگرام میں سفید اور عیدالاضحی پر کالی شیروانی پہن کر بیٹھ جاتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کبھی کوئی اچھا وقت آئے گا اور کام میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا تو شاید مجھے بھی موقع دیا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...