لاہور ہائیکورٹ :فلک جاوید کی بازیابی کیلئے دائر درخواست مسترد

 لاہور ہائیکورٹ :فلک جاوید کی  بازیابی کیلئے دائر درخواست مسترد

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کی بازیابی کی درخواست غیر ضروری قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی نے فلک جاوید کے والد جاوید اقبال کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ فلک جاوید کوٹ لکھپت جیل سے رہا ہونے کے بعد دوبارہ گرفتار کرلی گئی ، انہیں سپلیمنٹری اسٹیٹمنٹ کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ۔اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ فلک جاوید اس وقت انسداد دہشت گردی کی  عدالت کے حکم پر جسمانی ریمانڈ پر ہیں ۔ جسٹس شہباز رضوی نے درخواست گزار کے وکیل کو انسداد دہشت گردی کی عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست مسترد کردی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...