ری چیکنگ میں 2 نمبرز کا اضافہ، عافیہ نعیم لاہور بورڈ میں تیسری پوزیشن کی حقدار

ری چیکنگ میں 2 نمبرز کا اضافہ، عافیہ نعیم لاہور بورڈ  میں تیسری پوزیشن کی حقدار

لاہور(خبر نگار)لاہور بورڈ کے میٹرک سالانہ امتحانات میں ری چیکنگ کے بعد طالبہ عافیہ نعیم نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

ری چیکنگ کے بعد عافیہ نعیم کے نمبرز 1187 سے بڑھ کر 1189 ہوگئے، جس کے بعد ان کی پوزیشن بھی  تبدیل ہوگئی اور وہ لاہور بورڈ میں تیسری پوزیشن کی حقدار قرار پائیں۔پوزیشن حاصل کرنے پر عافیہ نعیم نے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں اور مستقبل میں ڈاکٹر بننا چاہتی ہیں۔یاد رہے کہ عافیہ نعیم ڈویژنل پبلک گرلز ہائی سکول ماڈل ٹاؤن میں زیر تعلیم تھیں اور طالبہ نے واصف نعیم ترمذی کی نعیم شاہ اکیڈمی میں امتحان کی خصوصی تیاری کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...