آزاد کشمیر : فسادی جتھے کے حملے میں زخمی رینجرز اہلکار شہید
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تراڑ کھل روڈ پر کلیئرنس کے دوران فسادی جتھے کے حملے میں زخمی رینجرز اہلکار سی ایم ایچ راولپنڈی میں جام شہادت نوش کرگیا۔۔۔
تراڑ کھل روڈ پر کلیئرنس کے دوران فسادی جتھے کے سنائپرز نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں رینجرز جوان سپاہی آصف حسین گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گئے تھے ۔رینجرز اہلکار 4 ستمبر کو فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہوئے تھے ، جنہیں فوری طور پر سی ایم ایچ منتقل کیا گیا تاہم سپاہی آصف حسین نے 10 ستمبر کو سی ایم ایچ راولپنڈی میں دوران علاج جام شہادت نوش کرگئے ۔حکام کے مطابق آمد و رفت میں شدید مشکلات اور غذائی قلت کے پیش نظر علاقہ مکینوں کے پر زور مطالبے پر بند راستے کھولنے کے لیے کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments