گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 15 فیصد اضافہ
ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے اجلاس میں کرائے بڑھانے کی منظوری دی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی 7فیصد سے زائد غیر اعلانیہ اضافہ
لاہور (سٹاف رپورٹر سے ،مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 15 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کا گزشتہ روز ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں مال بردار گاڑیوں کے کرایے بڑھانے کی منظوری دی گئی ۔ایسوسی ایشن نے کرایوں میں15فیصد اضافے کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا جس کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ کے نئے کرائے نافذ کر دیئے ہیں۔ دوسری طرف لاہور سے حافظ آباد، سرگودھا سمیت دیگر شہروں کے درمیان چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی 7فیصد سے زائد غیر اعلانیہ اضافہ کردیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments