کیاملک میں سیاست پر پابندی لگ رہی ہے ؟ شوکت یوسفزئی

کیاملک میں سیاست پر پابندی لگ رہی ہے ؟ شوکت یوسفزئی

پی ٹی آئی کے احتجاج پر پابندی لگی تو مستقبل میں اسکے برے نتائج ہوں گے معیشت تباہ ،حکومت سازشیں کررہی ’’دنیا مہربخاری کیساتھ‘‘ میں گفتگو

لاہور(دنیا نیوز)پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ ہمارا یہ حتمی فیصلہ ہے کہ 27 ستمبر کو ہرصورت میں احتجاج کریں گے ، عدالت کیا فیصلہ دیتی ہے ، اس کا علم نہیں ،ہمارے ساتھ سلمان اکرم راجا ،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر قانون کے ماہر ہیں، ہم سیاسی لوگ ہیں، پرامن احتجاج ہو گا،دنیا نیوز کے پروگرام ’’دنیا مہربخاری کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ مجھے بڑی تشویش اور حیرت ہے ،کیاملک کے اندر سیاست پر پابندی لگ رہی ہے ؟ کیا اس سے پہلے کبھی احتجاج نہیں ہوئے ؟اگر پی ٹی آئی کے احتجاج پر پابندی لگے گی تو مستقبل میں اس کے نتائج برے نکلیں گے ، ہم لڑنے یا کسی کو مارنے نہیں آرہے ،پرامن احتجاج ہمارا حق ہے ، 27 ستمبر کے احتجاج کے حوالے سے کہا ہے کہ ہم نے ابھی تک کوئی مختص جگہ نہیں بتائی،ہمارا لائحہ عمل 20 ستمبر کے بعد آئے گا، حکومت کی نااہلی، نالائقی سے معیشت تباہ ہورہی ہے ،سسٹم نہیں چل رہا،فیکٹریاں، کارخانے بند ہوچکے ہیں،مہنگائی حد سے زیادہ بڑھ چکی ہے ،ایکسپورٹ کم ہوگئی، تجارتی خسارہ بڑھ رہا ہے ،ان چیزوں پر حکومت فوکس نہیں کررہی،سازشوں میں لگی ہوئی ہے ،حکومت نے ڈٖیزل 395 روپے لٹر کردیا ہے اور پٹرول کی قیمت 400روپے لٹرتک لے کر جارہی ہے ،پوری دنیا کے اندرپٹرول کی قیمت کم ہوتی ہے ، مگر پاکستان میں نہیں ہوتی،مزید کہا ہے کہ 27 ستمبر کے احتجاج میں پوری لیڈر شپ موجود ہوگی ،احتجاج کیلئے تین پلان بنائے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...