بلوچستان :25لیڈی میڈیکل افسر ملازمت سے برطرف، نوٹیفکیشن جاری
کوئٹہ(دنیا نیوز)کوئٹہ میں محکمہ صحت بلوچستان نے 25 لیڈی میڈیکل افسروں کو ملازمت سے برطرف کردیا، سیکرٹری صحت بلوچستان مجیب الرحمن نے برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
افسروں کے خلاف بی ای ڈی اے ایکٹ 2011 کے تحت تادیبی کارروائی کی گئی۔ افسروں کو سرکاری ڈیوٹی سے دانستہ اور غیر مجاز غیر حاضری کے الزام میں ملازمت سے برطرف کیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق برطرف ہونے والی لیڈی میڈیکل افسروں میں سول ہسپتال، بولان میڈیکل کمپلیکس اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں تعینات ڈاکٹرز شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments