پٹرولیم قیمتوں میں تبدیلی : ہائیکورٹ کاحکومت سے جواب طلب
پٹرولیم لیوی کی تفصیلات عوام سے چھپائی جا ر ہی ہیں:درخواست گزار کا مؤقف
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت،اوگرا و دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔ جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی اور کلائمیٹ سپورٹ لیوی کی تفصیلات عوام سے چھپائی جا رہی ہیں، سرکاری ویب سائٹس پر بھی لیویز کی مکمل تفصیلات دستیاب نہیں، روزانہ پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مہنگائی میں مسلسل اضافے کا باعث بن رہا ہے ، عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہونے کا فائدہ بھی عوام کو منتقل نہیں کیا جا رہا، استدعا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے مکمل فارمولے ، پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی اور کلائمیٹ سپورٹ لیوی کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے ، عوام کو معاشی استحصال سے بچانے کیلئے فوری مداخلت کی جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments