161افسران کی ڈومین سپیسیفک ٹریننگ کیلئے نامزدگی منظور
کورس 5اکتوبر 2026سے مختلف تربیتی اکیڈمیوں اور اداروں میں شروع ہوگا سول سروسز اکیڈمی لاہور میں ایڈمنسٹریٹو سروس کے 23افسران تربیت حاصل کرینگے
اسلام آباد (نیوز رپورٹر)اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 18کے 161افسران کی چار ہفتوں کے ڈومین سپیسیفک ٹریننگ کورس کے لیے نامزدگیوں کی منظوری دے دی جو 47ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کا حصہ ہے ۔ یہ چار ہفتوں کا ڈومین سپیسیفک کورس 5 اکتوبر 2026 سے مختلف تربیتی اکیڈمیوں اور اداروں میں شروع ہوگا۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق ان 161 افسران کو سروسز اور گروپس کی بنیاد پر مختلف تربیتی اداروں کے سپرد کیا گیا ہے ۔ سول سروسز اکیڈمی (CSA) لاہور میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (PAS) کے 23 افسران تربیت حاصل کریں گے۔
ان میں نوشین سرور، محمد شایان علی جاوا، شوزب عباس، احتشام الحق، طلحہ زبیر، ثانیہ صافی، ثوبیہ حسام طورو، رانا محمد عمر، کیپٹن (ر) شہریار شیرازی، نعمان افضل اعوان، محمد مطہر امین حیات وٹو، مرزا ولید بیگ، رابعہ، محمد سیف، رضوان نذیر، سحرش سجاد، مہدی معلوف، حسن وقار چیمہ، کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان، سیدہ آمنہ مودودی، فیضان احمد ریاض، ملیحہ ایثار اور سیدہ تہنیت بخاری شامل ہیں۔نیشنل پولیس اکیڈمی (NPA) اسلام آباد میں پولیس سروس آف پاکستان (PSP) کے 6 اور نیب کے 7 افسران تربیت حاصل کریں گے ۔ سیکرٹریٹ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں آفس مینجمنٹ گروپ کے 27 افسران اور فنانس ڈویژن کے پبلک سیونگز (ایکس کیڈر)ڈائریکٹوریٹ وغیرہ کے 6 افسران تربیت حاصل کریں گے ۔ فارن سروس اکیڈمی اسلام آباد میں فارن سروس آف پاکستان کی افسر نادیہ شیخ تربیت حاصل کریں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments