ہم نے 27 ستمبر کو نکلنا ہے ، پرامن مارچ ہوگا:بیرسٹر گوہر
عوامی حقوق ، جمہوریت کیلئے کھڑے ہیں ،وکلا ساتھ دیں :چیئرمین پی ٹی آئی انصاف ہو گا تو بانی پی ٹی آئی رہا ہو نگے :سینیٹر حامد خان، وکلا کنونشن سے خطاب
لاہور (کورٹ رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ہم نے 27 ستمبر کو نکلنا ہے ، آزاد عدلیہ ،آزاد الیکشن کمیشن کیلئے مارچ پرامن ہوگا ،ہمیں متحد ہونے کی ضرورت ہے ،تحریک انصاف عوامی حقوق اور جمہوریت کیلئے کھڑی ہے ،وکلا ہمارا ساتھ دیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں لاہور ہائیکورٹ بارمیں منعقدہ وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پروکلا پروفیشنل گروپ کے سربراہ و پی ٹی آئی کے سینیٹر حامد خان نے بھی اظہار خیال کیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ عدلیہ کی آزادی کیلئے وکلا کو متحد ہونا ہوگا،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے کیسز کی سماعت اور ملاقاتوں سے متعلق مسائل کا سامنا ہے ،کیا پاکستان کی تاریخ میں کوئی ہاؤس وائف اتنا عرصہ جیل میں رہی ،یہ غیر انسانی سلوک ہورہا ہے ،ہم صرف انصاف چاہتے ہیں۔سینیٹر حامد خان نے کہا بانی پی ٹی آئی ملک کے سب سے بڑے لیڈر ہیں ، 26ویں اور 27 ویں ترمیم آئین اور عدلیہ کو کنٹرول کرنے کیلئے لائی گئی ،وقت آگیا سب نے مل کر ملک میں تبدیلی لانی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر داخلہ کہہ رہے ہیں ، نظام فیل ہو گیا،اگر ایساہے تو پھر آپ سیٹ پر کیوں ہیں؟،لاہور ہائیکورٹ بار کے وکلا نے ہمیشہ آئین و قانون کیلئے قربانیاں دی ہیں،لیکن اب شاید وکلا کو تقسیم کردیا گیا ، وکلا کو ایک ہونا پڑے گا ،جب انصاف ہو گا تو بانی پی ٹی آئی ر ہا ہو ں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments