قطر سے 81 ہزار 936 میٹرک ٹن ایل این جی لیکر جہاز پورٹ قاسم پہنچ گیا
کراچی(کامرس رپورٹر)ملکی توانائی کی ضروریات اور گیس کی طلب پوری کرنے کیلئے قطر سے ایل این جی کا کارگو پورٹ قاسم پہنچ گیا۔
پورٹ قاسم اتھارٹی کے مطابق ایل این جی بردار جہاز المرونا پورٹ قاسم پہنچا اور ٹرمینل نمبر 2 پر لنگر انداز ہوگیا ۔ترجمان پورٹ قاسم اتھارٹی اسد الطاف وارثی کے مطابق جہاز قطر سے 81 ہزار 936 میٹرک ٹن ایل این جی لے کر پاکستان پہنچا ہے ،ایل این جی کارگو کی آمد سے ملک میں گیس کی طلب پوری کرنے اور توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments