بچوں کا تحفظ مشترکہ ذمہ داری
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بچوں کے تحفظ کیلئے سیاسی عزم، مضبوط ادارے اور مسلسل اقدامات ضروری ہیں، بچوں کا تحفظ ہماری مشترکہ قومی ذمہ داری ہے ۔
بچوں کے تحفظ کے حوالے سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ ہر بچے کو گھر، سکول ، معاشرے میں اور اب بڑھتی حد تک ڈیجیٹل کی دنیا میں بھی محفوظ ماحول میں پرورش پانے کا مکمل حق حاصل ہے ، دنیا بھر میں بچے بدستور جسمانی و جنسی تشدد، انسانی سمگلنگ، جبری مشقت، کم عمری کی شادی، استحصال اور آن لائن بدسلوکی کا سامنا کر رہے ہیں تاہم اسے روکا جا سکتا ہے ، بچوں کے تحفظ کیلئے سیاسی عزم، مضبوط ادارے اور مسلسل اقدامات ضروری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments