مہنگائی رکنے میں نہ آئی،پٹرول کی قیمت میں 5.2روپے لٹر اضافہ:ڈیزل403روپے لٹر تک پہنچ گیا

مہنگائی  رکنے  میں  نہ  آئی،پٹرول  کی  قیمت میں 5.2روپے  لٹر  اضافہ:ڈیزل403روپے  لٹر  تک  پہنچ  گیا

پٹرول کی نئی قیمت 375روپے 82پیسے فی لٹر مقرر ،ڈیزل 5روپے 28پیسے لٹر مزید مہنگا ہوگیا، نوٹیفکیشن جاری مہنگائی میں 0.23فیصد اضافہ ، دال ماش،مسور،آٹا،سرسوں کاتیل ،کوکنگ آئل ،گھی سمیت14اشیا مہنگی :ادارہ شماریات

اسلام آباد(نامہ نگار،دنیا نیوز، نیوز ایجنسیاں) مہنگائی رکنے میں نہ آئی ، پٹرول کی قیمت میں 5روپے 2پیسے لٹر اضافہ،ڈیزل 403روپے 32پیسے لٹر تک پہنچ گیا ،حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مزید بڑھا دیں۔جمعہ کو وزارت پٹرولیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5روپے 2پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 375روپے 82پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5روپے 28پیسے فی لٹر اضافہ کیاگیا جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 403روپے 32پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ۔نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج 12 ستمبر سے تین دن کیلئے ہو گا۔

علاوہ ازیں ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.23 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 8.62 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 10 اشیا ء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 27 اشیا ء کی قیمتیں مستحکم رہیں ۔ گزشتہ ہفتہ کے دوران کیلے کی قیمت میں 7.73فیصد،ٹماٹر5.42فیصد،چکن 4.22فیصد،انڈے 0.68فیصد،لہسن 0.44فیصداورچینی کی قیمت میں 0.42فیصدکی کمی ہوئی۔اس کے برعکس پٹرول کی قیمت میں 6.18فیصد،ڈیزل5.49فیصد،ایل پی جی 4.32فیصد،دال ماش0.79فیصد،واشنگ سوپ0.49فیصد،آٹا0.47فیصد،دال مسور0.46فیصد،سرسوں کاتیل 0.36فیصد،کوکنگ آئل 0.23فیصد ،اری چاول 0.18فیصد،بناسپتی گھی 0.11فیصد اور دہی کی قیمت میں0.03فیصدکااضافہ ہوا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...