جمہوریت ہمارے شہدا کی میراث
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پار ٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جمہوریت محض ایک نظامِ حکمرانی نہیں بلکہ عوام کا یہ حق ہے۔۔
کہ وہ اپنے نمائندے منتخب کریں ۔انہوں نے عالمی یومِ جمہوریت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا جمہوریت ہمارے شہدا کی میراث اور آنے والی نسلوں سے ہمارا وعدہ ہے ۔ قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے عوام کو بااختیار بنانے اور جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے کے لیے اپنی زندگیاں وقف کر دیں ، پیپلز پارٹی جمہوریت، آئینی بالادستی، سماجی انصاف، مساوات اور عوام کے حقوق کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments