ہائیکورٹ کا فیصلہ قانون کی بالادستی

 ہائیکورٹ کا فیصلہ قانون کی بالادستی

اسلام آباد (اے پی پی،مانیٹرنگ ڈیسک) وفا قی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ آئین و قانون کی بالادستی کے حوالے سے اہم ہے۔۔۔

 ،سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عدالت نے واضح کر دیا کہ سیاسی سرگرمی اور احتجاج کے نام پر ریاستی مشینری کے استعمال کی اجازت نہیں دی جا سکتی،مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست کا محور آج بھی احتجاج، دھرنے ، مارچ اور سڑکوں کی سیاست ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے پی ٹی آئی کو اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے کے لیے مینڈیٹ نہیں دیا، پی ٹی آئی کو احتجاج اور مارچ کی سیاست سے نکل کر خیبر پختونخوا کے عوام کو جواب دینا ہوگا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...