سندھ بھر میں نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر مکمل پابندی عائد

 سندھ بھر میں نئے اسلحہ لائسنس  کے اجرا پر مکمل پابندی عائد

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ بھر میں نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر مکمل پابندی عائد کردی گئی، نئے آرمز ڈیلر شپ لائسنس کے اجرا پر بھی مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔

 ترجمان وزیر داخلہ سندھ نے بتایا کہ صرف غیرمعمولی، خصوصی کیسز میں اسلحہ لائسنس کے اجرا کی اجازت دی جاسکے گی، پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا، پابندی تا حکم ثانی برقرار رہے گی۔ترجمان وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ کوئی بھی لائسنسنگ اتھارٹی نیا اسلحہ لائسنس جاری نہیں کرسکے گی، خصوصی کیسز میں مجاز اتھارٹی کی پیشگی منظوری لازمی ہوگی۔ترجمان وزارت داخلہ سندھ نے بتایا قواعد و ضوابط کے مطابق وزیر داخلہ سندھ، وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری درکار ہوگی۔انہوں نے کہاکہ تمام متعلقہ لائسنسنگ حکام کو فیصلے پر سختی سے عملدر آمد کی ہدایت کردی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...