مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ،آج بھی امکان

 مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ،آج بھی امکان

لاہور، اسلام آباد،گوجرانوالہ ،پشاور اور دیگر اضلاع میں اربن فلڈنگ کا خدشہ صوابی میں 6گھنٹے موسلا دھار بارش سے سیلابی صورتحال، کمسن بچی جاں بحق

لاہور،اسلام آباد،صوابی (اے پی پی،این این آئی )ملک کے مختلف بالائی علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی، لاہور سمیت بیشتر علاقوں میں آج بھی بارش کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ آج سے 17 ستمبر کے دوران لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ،فیصل آباد، اسلام آباد/راولپنڈی،پشاور،مردان اور صوابی کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ جبکہ پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، مری سمیت دیگر علاقوں کے ندی /برسا تی نالوں میںطغیانی،پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ،چند مقاما ت پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے ۔کئی میدانی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ گزشتہ روز اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، بالائی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوا میں اکثر مقامات پر جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان اور زیریں سندھ میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش اسلام آباد (بوکرا 52، گولڑہ 44)، اوکاڑہ 50، راولپنڈی (نیو کٹاریاں 44، پیرودھائی 42)، فیصل آباد 26، گجرات 25، جوہرآباد 23، اٹک ، منگلا 20، جہلم 17، دیر بالا 39، مالم جبہ 23، چترال 9 ، پشاور (ایئرپورٹ 2)، ٹنڈو جام 5، مظفرآباد 14 ، کوٹلی میں4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ پختونخوا میں ضلع صوابی کے علاقوں میں 6گھنٹے مسلسل موسلا دھار بارش اور ژالہ باری سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ، موضع ٹھنڈ کوئی کے شمالی بانڈہ میں برساتی نالے خوڑ میں طغیانی سے 8سالہ بچی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئی۔ متعدد علاقوں میں گھروں، دکانوں اور مارکیٹوں میں سیلابی پانی داخل ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...