پنجاب :غیر رسمی سکولوں کے اساتذہ کئی ماہ کی تنخواہوں سے محروم
لاکھوں بچوں کے اساتذہ کا ماہانہ 12 ہزار معاوضہ ،پھر بھی ادائیگیاں نہیں کی جا رہیں اساتذہ شدید مالی مشکلات کا شکار ، فنڈز جاری ہوتے ہی ادائیگیاں کر دینگے :محکمہ تعلیم
لاہور(خبر نگار)پنجاب بھر میں غیر رسمی سکولوں کے اساتذہ کئی ماہ کی تنخواہوں سے محروم ہیں۔ صوبے کے 20 ہزار غیر رسمی سکولوں میں لاکھوں بچوں کو تعلیم دینے والے اساتذہ کو ماہانہ 12 ہزار روپے معاوضہ ادا کیا جاتا ہے تاہم فنڈز جاری نہ ہونے کے باعث کئی ماہ کی ادائیگیاں رکی ہوئی ہیں جس کے باعث اساتذہ شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں ۔پنجاب بھر کے غیر رسمی سکولوں کے اساتذہ کئی ماہ سے تنخواہوں کے منتظر ہیں ۔صوبے میں تقریباً 20 ہزار غیر رسمی سکول قائم ہیں، جہاں لاکھوں بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
ان سکولوں میں تدریسی خدمات سرانجام دینے والے اساتذہ کو ماہانہ 12 ہزار روپے معاوضہ دیا جاتا ہے تاہم کئی ماہ گزرنے کے باوجود انہیں تنخواہیں ادا نہیں کی جا سکیں ۔ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ کی جانب سے فنڈز جاری نہ ہونے کے باعث غیر رسمی سکولوں کے اساتذہ کی ادائیگیاں رکی ہوئی ہیں ۔تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے اساتذہ شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں ۔دوسری جانب محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ فنڈز جاری ہوتے ہی غیر رسمی سکولوں کے اساتذہ کی زیر التوا تنخواہیں ادا کر دی جائیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments