آزاد کشمیر میں صدارتی الیکشن 24ستمبر ہوگا ، شیڈول جاری
مظفرآباد(محمد اسلم میر) آزاد جموں و کشمیر میں صدرِ ریاست کے انتخاب کیلئے پولنگ 24 ستمبر کو ہوگی، الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کا باضابطہ شیڈول جاری کر دیا۔۔۔
پریس کانفرنس کے دوران چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نے کہا کہ صدارتی امیدوار 19 ستمبر کو صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے تک چیف الیکشن کمشنر/ ریٹرننگ افسر کے دفتر میں کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے ۔کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال بھی 19 ستمبر کو ہی کاغذات جمع کرانے کے فوراً بعد کی جائے گی جبکہ صدارتی امیدوار 23 ستمبر کو صبح 11:30 بجے تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے ، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ صدارتی انتخاب کیلئے پولنگ 24 ستمبر کو صبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے تک آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی ہال میں ہوگی ،جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نے قائم مقام صدر آزاد کشمیر سے درخواست کی ہے کہ صدارتی انتخاب کے انعقاد کیلئے 24 ستمبر کو قانون ساز اسمبلی کا اجلاس طلب کیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments