پمزآتشزدگی:معطل افسروں کیخلاف محکمانہ انکوائری شروع نہ ہوسکی

پمزآتشزدگی:معطل افسروں کیخلاف محکمانہ انکوائری شروع نہ ہوسکی

تحقیقاتی کمیٹی نے رپورٹ میں8 افسروں و ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کی سفارش کی تھی وزارت کی طرف سے انکوائری نہیں ہو رہی،پولیس کو بیان ریکارڈ کروادیا:سابق ای ڈی

اسلام آباد (ایس ایم زمان )پمز ہسپتال آتشزد گی واقعہ میں معطل افسروں و ڈاکٹرز کے خلاف محکمانہ تحقیقات تاحال شروع نہیں ہوئی ہیں، وزیراعظم کی ہدایت پر پمز ہسپتال آتشزدگی واقعہ کے بعد وزارت قومی صحت کی جانب سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز سمیت آٹھ افسروں کو معطل کیا گیا تھا اورسابق وفاقی سیکرٹری شاہد خان کی سربراہی میں قائم تحقیقاتی کمیٹی نے رپورٹ میں ذمہ داری کا تعین کرنے کے بعد مذکورہ افسروں و ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کی سفارش کی تھی، جبکہ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں ایس پی انویسٹی گیشن اسلام آبادپولیس نے کرمنل کاروائی کے لیے مذکورہ افسروں و ڈاکٹرز کے بیانات قلمبند کیے تھے۔

دوسری طرف وزارت قومی صحت نے مذکورہ افسر وں و ڈاکٹرز کو الگ سے کوئی چارج شیٹ جاری کی ہے نہ ہی ان کے خلاف تاحال کوئی محکمانہ کمیٹی تشکیل نہیں دی ہے ، سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر رانا عمران سکندر نے دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزارت کی جانب سے کوئی انکوائری نہیں ہو رہی ہے ، تاہم پولیس کو بیان ریکارڈ کروایا ہے ۔ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق آتشزدگی واقعہ میں مبینہ غفلت، نااہلی اوربے ضابطگیوں سمیت الزامات کے تعین کے لیے قانونی رائے لینے کی تجویز ہے ،جس کے بعد مذکورہ افسروں و ڈاکٹرز کے خلاف کرمنل و محکمانہ کارروائی شروع کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...