کوہاٹ واقعہ پر دل انتہائی رنجیدہ

کوہاٹ واقعہ پر دل انتہائی رنجیدہ

اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کوہاٹ حملے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاہے کہ کوہاٹ میں ہونے والے المناک حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دل انتہائی رنجیدہ اور افسردہ ہے ۔

 اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ مسجد میں نماز جمعہ کے بعد معصوم انسانوں کا یوں بے رحمی سے قتل انتہائی کربناک ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمارا مذہب امن اور سلامتی کا درس دیتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ اللہ کریم شہداء کے درجات بلند فرمائے ، زخمیوں کو جلد صحتیابی عطا فرمائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...