نئی آٹو پالیسی جلد متعارف کرائی جائیگی
لاہور(این این آئی) وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ حکومت جلد نئی آٹو پالیسی متعارف کرائے گی، جس میں آٹو پارٹس مینوفیکچررز سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کیلئے مراعات شامل ہونگی۔
پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2026 کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کے وژن کے تحت حکومت آٹو پارٹس کی برآمدات بڑھانے اور مقامی صنعت کو عالمی منڈیوں تک رسائی دلانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے ۔پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹوموٹیو پارٹس اینڈ ایکسسریز مینوفیکچررز کے اشتراک سے 21ویں پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2026 میں بطور اسٹریٹجک پارٹنر شرکت کر رہا ہے ۔ تین روزہ نمائش لاہور ایکسپو سینٹر میں جاری ہے جس میں ملکی و غیر ملکی صنعت کار، کاروباری شخصیات اور مندوبین شریک ہیں۔ہارون اختر خان نے کہا کہ پاکستان کی آٹوموٹیو صنعت میں ترقی اور برآمدات کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ پاکستان آٹو شو مقامی مینوفیکچرنگ، جدت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اہم پلیٹ فارم ہے ۔ انہوں نے سمیڈا کو ہدایت کی کہ وہ پاپام اور شعبے سے وابستہ ایس ایم ایزکو بھرپور معاونت فراہم کرے تاکہ وہ نئی ملکی و عالمی منڈیوں تک رسائی حاصل کرسکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments