ہائیکورٹ:کروڑوں کی رشوت کا الزام،ڈپٹی رجسٹرار کوعہدے سے ہٹا دیا گیا
لاہور(کورٹ رپورٹر )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے خود کو کسٹمز افسر ظاہر کرنے اور مبینہ کروڑوں کی رشوت کے الزام پر ڈپٹی رجسٹرار شیخ ظہور احمد کو عہدے سے ہٹا دیا۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم نے شیخ ظہور احمد کو او ایس ڈی بنادیا ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ، ڈپٹی رجسٹرار شیخ ظہور احمد ملتان بینچ میں فرائض سر انجام دے رہے تھے ، شیخ ظہور احمد کے خلاف شہری محمد نور کی جانب سے تحریری شکایات چیف جسٹس کو بھجوائی گئی تھی ۔شیخ ظہور احمد اس وقت لاہور ہائیکورٹ میں ڈپٹی رجسٹرار کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔ شکایت کنندہ نے سات کروڑ سے زائد کی رقم بطور رشوت لینے اور دس گاڑیاں لینے کا الزام عائد کیا ہے جس کی باقاعدہ تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments