پی ٹی آئی کارکنوں کی نظر بندیوں کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے 27 ستمبر کے پی ٹی آئی لانگ مارچ سے قبل کارکنوں کی گرفتاریوں اور نظر بندیوں کے خلاف درخواست پر دفتر کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔
عدالت نے ہر کارکن کی نظر بندی کے خلاف الگ درخواست دائر کرنے کی ہدایت کردی، لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عبہر گل خان نے شیخ امتیاز محمود اور دیگر کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں ہوم سیکرٹری اور متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو فریق بنایا گیا تھا، درخواست گزاروں کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ 27 ستمبر کو بانی پی ٹی آئی کی رہائی، حکومتی پالیسیوں اور مہنگائی کے خلاف لانگ مارچ ہوگا ،حکومتی احکامات کی روشنی میں درجنوں کارکنوں کو گرفتار کرکے تین ایم پی او کے تحت نظر بند کیا جارہا ہے ،عدالت نے قرار دیا کہ ایک درخواست کے ذریعے تمام نظر بندیوں کو چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments