20 کلو سونا مبینہ فراڈ کیس،ملزم شیخ وسیم کی دو مقدمات میں ضمانت منظور

 20 کلو سونا مبینہ فراڈ کیس،ملزم شیخ  وسیم کی دو مقدمات میں ضمانت منظور

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے اچھرہ صرافہ بازار میں 20 کلو سونا مبینہ فراڈ کیس کے ملزم شیخ وسیم اختر کی دو مقدمات میں ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی۔

 عدالت نے ملزم کو ایک، ایک کروڑ روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد ابن عزیز نے ملزم شیخ وسیم اختر کی دو مقدمات میں درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کی۔ ملزم کے خلاف تھانہ اچھرہ  لاہور میں مجموعی طور پر 21 مقدمات درج ہیں، ملزم کی سیشن عدالت سے 15 مقدمات میں ضمانت منظور ہوچکی ہے جبکہ ہائیکورٹ سے پہلے ایک اور اب مزید دو مقدمات میں ضمانت بعد از گرفتاری منظور ہوئی ہے ۔ ملزم شیخ وسیم اختر کی تین مزید مقدمات میں ضمانت ہونا باقی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...