لاہور ہائیکورٹ:میاں اکرم عثمان کی نظر بندی کیخلاف فریقین کو نوٹس،جواب طلب

لاہور ہائیکورٹ:میاں اکرم  عثمان کی نظر بندی کیخلاف  فریقین کو نوٹس،جواب طلب

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے میاں اکرم عثمان کی نظر بندی کے خلاف درخواست پر ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

جسٹس فاروق حیدر نے میاں اکرم عثمان کے بھائی ہارون اکبر کی درخواست پر سماعت کی ،ان کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ میاں اکرم عثمان کی نظر بندی کے احکامات غیر قانونی طور پر جاری کئے گئے ہیں،عدالت انہیں کالعدم قرار دے ، عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرلیا اورکیس کی مزید سماعت ملتوی کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...