گوجرانوالہ،حلقہ این اے 77 میں ضمنی انتخاب 8 نومبر کو ہوگا
لاہور(کورٹ رپورٹر)الیکشن کمیشن نے گوجرانوالہ کے حلقہ این اے 77 میں خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق حلقے میں ضمنی انتخاب 8 نومبر کو ہوگا۔ امیدوار 28 سے 30 ستمبر تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے جبکہ امیدواروں کی ابتدائی فہرست یکم اکتوبر کو جاری کی جائے گی۔ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 5 اکتوبر تک مکمل کی جائے گی۔ حلقے کی نشست چوہدری محمود بشیر ورک کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments