انسداد دہشت گردی ترمیمی بل کیخلاف درخواست پر مزید دلائل طلب

انسداد دہشت گردی ترمیمی بل کیخلاف  درخواست پر مزید دلائل طلب

لاہور (کورٹ رپورٹر)پنجاب اسمبلی سے منظور انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2026 کے خلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق مزید دلائل طلب کرلیے ۔

عدالت نے استفسار کیا کہ بادی النظر میں بل کس طرح غیر آئینی ہے ؟ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر معین الدین قریشی کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ بادی النظر میں بل کس طرح غیر آئینی ہے ؟ عدالت نے مزید پوچھا کہ درخواست قابل سماعت کیسے ہے ؟ وکیل نے عدالت سے پانچ منٹ کی مہلت طلب کی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق مزید دلائل دینے کی ہدایت کردی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...