ہائیکورٹ ، پی ایم ڈی سی کافیسیں بڑھانے کانوٹیفکیشن معطل

ہائیکورٹ ، پی ایم ڈی سی کافیسیں بڑھانے کانوٹیفکیشن معطل

پارلیمنٹ ہی قوانین بدل کرفیسیں بڑھانے کا حکم جاری کر سکتی ،درخواست گزار

لاہور(کورٹ رپورٹر)لا ہور ہائیکورٹ میں پی ایم ڈی سی کی میڈیکل کالجز کی فیسیں بڑھانے کے نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے پی ایم  ڈی سی کا فیسیں بڑھانے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔جسٹس خالد اسحاق نے سینٹرل پارک میڈیکل کالج کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کالج کی طرف سے ایڈووکیٹ رمضان ڈھڈی نے دلائل دئیے ۔وکیل نے مؤقف دیا کہ داخلے کے لیے کالج نے طلبا سے 21 لاکھ روپے فیس وصول کیے ، پی ایم ڈی سی نے سالانہ پانچ فیصد فیسیں بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔مزید برآں طلبا سے کنزیومر پرائس انڈکس وصولی کا بھی نوٹیفکیشن جاری کیا، پی ایم ڈی سی کو فیسیں بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا اختیار نہیں ہے ۔پارلیمنٹ پی این ڈی سی قوانین میں تبدیلی کر کے فیسیں بڑھانے کا حکم جاری کر سکتی ہے ۔لہذا عدالت پی ایم ڈی سی کا میڈیکل طلبا کی فیسیں بڑھانے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے ۔دوسری جانب پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ڈینٹل ڈاکٹرز کی پانچ سالہ ڈگری پروگرام کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے ۔ڈینٹل ڈاکٹرز کیلئے حکم نامہ جاری کیا گیا تھا کہ رواں سال سے ڈینٹل ڈاکٹر کا تعلیمی سال چار سال کی بجائے پانچ سال کا ہو گا۔ ڈینٹل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے تحفظات اور پارلیمنٹ کمیٹیز کی ہدایت پر نوٹیفکیشن میں ترمیم کردی گئی۔طلبہ اب چار سال تعلیم حاصل کریں گے ۔ بی ڈی ایس طلبہ کی ڈگری چار سال میں مکمل ہو گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...