پاکستان اورجمہوریہ کوریا کی سپریم کورٹس میں تعاون پراتفاق

پاکستان اورجمہوریہ کوریا کی سپریم کورٹس میں تعاون پراتفاق

عدالتی تبادلے ، ادارہ جاتی استعداد کار میں اضافے کیلئے تعاون پرتبادلہ خیال سیؤل میں ایشیا و بحرالکاہل کے چیف جسٹسز کی کانفرنس ، جسٹس گل حسن نے نمائندگی کی

اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان سپریم کورٹ اور جمہوریہ کوریا کی سپریم کورٹ کے درمیان دوطرفہ عدالتی تعاون کے لئے مفاہمتی یادداشت پر اصولی اتفاق ہوگیا، مجوزہ یادداشت کے تحت عدالتی تبادلے ، ادارہ جاتی تعاون، مہارت و بہترین طریقہ کار کا تبادلہ  اور استعداد کار میں اضافے کے لیے تعاون کا فریم ورک وضع کیا جائے گا۔سپریم کورٹ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے جمہوریہ کوریا کے شہر سیؤل میں ایشیا و بحرالکاہل کے چیف جسٹسز کی 20ویں کانفرنس میں سپریم کورٹ پاکستان کی نمائندگی کی۔کانفرنس میں ایشیا و بحرالکاہل کے خطے سے اعلیٰ عدالتی قیادت نے شرکت کی اور عدلیہ کے بدلتے کردار، انصاف کی فراہمی میں عصری چیلنجز، عدالتی تعلیم اور شعبہ انصاف میں ٹیکنالوجی کے استعمال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔کانفرنس کے موقع پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ترکیہ، آذربائیجان، ملائیشیا، سنگاپور اور جمہوریہ کوریا کی اعلیٰ عدالتی قیادت سے دوطرفہ ملاقاتیں کیں۔ سیؤل میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سپریم کورٹ جمہوریہ کوریا کے نیشنل کورٹ ایڈمنسٹریشن کے وزیر جسٹس نوہ گیونگ پل سے ملاقات میں عدالتی انتظام، ڈیجیٹل تبدیلی، شعبہ انصاف میں ٹیکنالوجی کے استعمال اور ادارہ جاتی استعداد کار میں اضافے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔سپریم کورٹ پاکستان اور سپریم کورٹ جمہوریہ کوریا کے درمیان مجوزہ مفاہمتی یادداشت پر چیف جسٹس پاکستان کے آئندہ دورہ جمہوریہ کوریا کے دوران دستخط متوقع ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...