پاسکوکوصوبوں کوگندم کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

پاسکوکوصوبوں کوگندم کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

گندم قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے کیلئے ضروری اقدامات کیے جائیں،اسحاق ڈار

اسلام آباد(وقائع نگار)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹراسحاق ڈار کی زیر صدارت گندم کی درآمد سے متعلق قومی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہواجس میں گندم کی درآمد کے عمل اور قیمتوں کے استحکام کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ نائب وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ گندم کی قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے ضروری اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ اسحاق ڈار نے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (TCP)کو ہدایت کی کہ صوبوں کو ان کی ضروریات کے مطابق مطلوبہ مقدار میں گندم کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔انہوں نے پاکستان ایگریکلچرل اسٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن (PASSCO)کو بھی ہدایت کی کہ اپنے ذخائر سے طے شدہ مقدار کے مطابق صوبوں کو گندم کی فراہمی یقینی بنائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...