وزیر توانائی کی ترک سفیر کوپاور سیکٹر میں سرمایہ کاری کی دعوت

 وزیر توانائی کی ترک سفیر کوپاور  سیکٹر میں سرمایہ کاری کی دعوت

اسلام آباد (نامہ نگار)پاکستان میں ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نذیراوغلو نے وفاقی وزیر توانائی (پاور ڈویژن)سردار اویس لغاری سے ملاقات کی جس میں پاکستان کے پاور سیکٹر میں جاری اصلاحا ت، ڈسکوز کی نجکاری، ترک سرمایہ کاروں کی شرکت اور دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں ڈسکوز کی نجکاری کے لیے حکومت کی جانب سے مکمل کیے گئے اقدامات اور جاری عمل پرتفصیلی گفتگو ہوئی۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ پاور ڈویژن نے نجکاری کے لیے درکار پالیسی، اصلاحاتی اور ادارہ جاتی امور پر اپنا کام مکمل کر لیا ہے جبکہ نجکاری کا عملی عمل متعلقہ فورم اور نجکاری کمیشن کے ذریعے آگے بڑھ رہا ہے ۔ وفاقی وزیر نے ڈسکوز کی نجکاری میں ترک کمپنیوں کی دلچسپی کا خیرمقدم کرتے ہوئے ترک سرمایہ کاروں کو پاکستان کے پاور سیکٹر میں موجود مواقع سے استفادہ کرنے کی دعوت دی۔ترک سفیر نے پاور سیکٹر میں جاری اصلاحات کو سراہتے ہوئے کہا ترک کمپنیاں پاکستان کے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں۔ ملاقات میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات، سرمایہ کاری اور تکنیکی تعاون کے لیے باہمی روابط مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...