انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھامیں پہلی بائی پاس سرجری

   انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی  سرگودھامیں پہلی بائی پاس سرجری

سرگودھا (اے پی پی)نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھامیں دل کے مریضوں کیلئے ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے پہلی کامیاب بائی پاس سرجری مکمل کرلی گئی۔

تحصیل سلانوالی کے 60سالہ مریض ناصر عباس کے دل کی3بند شریانوں کا کامیابی سے بائی پاس کیا گیا۔ آپریشن ڈاکٹر توقیر اور انکی ماہر ٹیم نے انجام دیا۔مشیر صحت پنجاب میجر جنرل (ر)اظہر محمود کیانی نے بتایا کہ نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں دل کے مریضوں کو انجیوگرافی، انجیوپلا سٹی، اسٹنٹ اور بائی پاس سرجری کی سہولیات مکمل مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔ہسپتال کی او پی ڈی میں روزانہ 700 سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا جا رہا ہے جبکہ روزانہ 30 سے زائد انجیوگرافیز اور 15 سے 16 انجیوپلاسٹیز بھی کی جا رہی ہیں۔ انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ، سرگودھا ڈویژن کی ایک کروڑ سے زائد آبادی کو ، دل کے علاج کی جدید طبی سہولیات فراہم کرے گا۔اہلیان سرگودھا نے ہسپتال میں پہلی کامیاب بائی پاس سرجری اور مریضوں کو جدید و معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر ہسپتال کے ڈین میجر جنرل (ر)خرم شہزاد اور ایم ایس ڈاکٹر آصف چٹھہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...