اسلام آبادکے سرکاری ہسپتالوں میں ہائی الرٹ ،عملہ کی چھٹیاں منسوخ

 اسلام آبادکے سرکاری ہسپتالوں میں ہائی الرٹ ،عملہ کی چھٹیاں منسوخ

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر پمز اور پولی کلینک سمیت سرکاری ہسپتالوں میں 30 ستمبر تک ہائی الرٹ کر دیا گیا ،پولی کلینک میں بھی تمام طبی اور غیر طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے خصوصی ہنگامی تدابیر نافذ کر دی گئی ہیں۔۔۔

ہسپتالوں کے شعبہ حادثات، آئی سی یو، آپریشن تھیٹر، ٹراما، بلڈ بینک اور فارمیسی کو 24 گھنٹے مکمل طور پر فعال رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ پولی کلینک میں شعبہ حادثات کے انچارج کو ایمرجنسی میں مردانہ اور زنانہ وارڈز میں 10, 10 بستر اور آفیسرز وارڈ میں دو کمرے فوری طور پر محفوظ رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ پمز میں بھی 20 بستر خصوصی طور پر مختص کئے گئے ہیں ۔ بلڈ بینک میں کم از کم 100 بیگز خون کا ذخیرہ برقرار رکھنے کا حکم دیا گیا جبکہ ادویات، آکسیجن اور طبی آلات کی ہمہ وقت دستیابی اور ایمبولینسز کو ڈرائیورز کے ساتھ 24 گھنٹے تیار رکھنے کی ہدایت کی گئی۔پمز میں حالات سے نمٹنے کے لئے ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈاکٹر شرجیل ظہیر کو فوکل پرسن جبکہ پولی کلینک میں سی سی ایم او ڈاکٹر تنویر افسر ملک کو فوکل پرسن کے فرائض سونپ دئیے گئے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...