پنجاب کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

پنجاب کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

لاہور،اسلام آباد(اے پی پی)لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے ،تاہم کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے ۔۔۔

۔محکمہ موسمیات  کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم مٹھی، زیارت، بابوسر اور پاراچنار میں ہلکی بارش ہوئی ۔پیر کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت لسبیلہ43،حیدرآباد، خیر پور،شہید بینظیر آباداور چھور میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،اسی طرح لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 25 اور زیادہ سے زیادہ 34سینٹی گریڈرہا جبکہ آلودگی کی مجموعی شرح 164فیصد رہی ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...